ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عمرعبداللہ نے کشمیر پر میٹنگ میں محبوبہ کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا 

عمرعبداللہ نے کشمیر پر میٹنگ میں محبوبہ کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا 

Tue, 12 Jul 2016 19:43:31  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 12؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج نئی دہلی میں ہوئی اہم میٹنگ میں جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے حصہ نہیں لینے پر ان پر نشانہ سادھا۔بہر حال، جموں کشمیر کے ایک سینئر افسر نے واضح کیا کہ کشمیر کے حالات کے سلسلے میں یہ میٹنگ مرکزی وزراء کی تھی اور محبوبہ کا اعلی سطحی اجلاس میں کوئی کردار نہیں تھا۔عمر نے میٹنگ میں ریاست کی نمائندگی نہ ہونے پر محبوبہ کی تنقید کی جو ریاست میں پی ڈی پی -بی جے پی حکومت کی قیادت کر رہی ہیں۔انہوں نے مائیکرو بلاگگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے ریاست نہیں چھوڑ سکتیں لیکن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیوں نہیں ایسا کیا گیا؟اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ریاست کی نمائندگی نہیں ہوئی ۔سابق وزیر اعلی نے ٹوئٹ کیا کہ ہم مختلف قسم کی بیکار چیزوں کے لیے ویڈیو لنک قائم کرتے ہیں لیکن جب یہاں کاروائی میں محبوبہ مفتی کا شامل ہونا ضروری تھا، ایسا نہیں ہوا۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر دفاع منوہر پاریکر، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔


Share: